Header Ads

یومِ جمعہ کی فضیلت ۔۔۔۔

جمعہ کے دن کی فضیلت -


جمعہ ہفتے کے تمام دنوں کا سردار اور سب دنوں سے افضل دن ہے۔ حدیث کے الفاظ ہیں کہ سب سے بہتر دن جس پر آفتاب طلوع ہوتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے۔ اسی دن حضرت آدم (ع) کی تخلیق ہوئی۔ جمعہ کے دن کو اسلام میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور مسلمانوں کے لیے ہفتہ کا دن مقدس دن سمجھا جاتا ہے۔

یومِ جمعہ کی فضیلت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا اور خوب پاکی حاصل کی اور تیل یا خوشبو استعمال کی، پھر جمعہ کے لیے چلا اور دو آدمیوں کے بیچ میں نہ گھسا اور جتنی اس کی قسمت میں تھی، نماز پڑھی، پھر جب امام باہر آیا اور خطبہ شروع کیا تو خاموش ہو گیا، اس کے اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ («صحیح بخاری -910» )۔


جمعۃ المبارک کی قرآن و سنت میں بہت فضیلت مذکور ہے اس لیے اس دن مسنون اعمال کا اہتمام کرنا چاہیے۔

1: غسل کرنا

2 : مسواک کرنا

3:ناخن تراشنا

4 : خوشبُو لگا

5 : صاف لباس پہننا

6: درود پاک کثرت سے پڑھنا

7: سورۃ الکہف تلاوت کرنا 


جمعہ کے دن کی اہمیت کی چند وجوہات یہ ہیں:


1. نمازِ جمعہ کی ادائیگی :  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ ”جو شخص جمعہ کے دن اپنا سر دھوئے اور غسل کرے اور اول وقت میں مسجد جائے (تاکہ) شروع سے خطبہ پالے اور سوار نہ ہو (یعنی پیدل چل کر جائے )، اور امام کے قریب بیٹھے پھر غور سے خطبہ سنے اور کوئی لغو بات زبان سے نہ نکالے تو اس کے لئے ہر قدم اٹھانے کے بدلے ایک سال کے روزوں اور رات کو قیام کی عبادت کا ثواب ہوگا“ (سنن ابی دائود


2. اجتماع کا دن: جمعہ ایک ایسا دن ہے جب مسلمان جمعہ کی نماز کے لیے مسجد میں جمع ہوتے ہیں، اور یہ تمام مسلمانوں کے ایک جگہ جمع ہونے، آپس کے باہمی رشتوں کو مضبوط کرنے اور دین کی دعوت تبلیغ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ جس میں مسلمانوں کے قرآن و حدیث سے رہنمائی اور تعلیمات شامل ہوتی ہیں۔


3. خاص گھڑی۔ سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم  ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:  جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بھی اس میں نماز پڑھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے جس خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہے، وہ اسے عطا کر دیتا ہے۔  پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس گھڑی کے قلیل ہونے کی نشاندہی کی۔  مسند احمد#2703


4. قرآن پاک میں اہمیت: قرآن نے سورۃ الجمعہ (سورت - 62) میں جمعہ کا ذکر کیا ہے، جس میں نماز باجماعت کی اہمیت اور مسلمانوں کے لیے اس دن کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔


5. برکتوں کا دن: مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ جمعہ کا دن خصوصی برکتوں کا دن ہے اور اس دن اللہ کی رحمتیں اور رحمتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔ مزید برکات اور حفاظت حاصل کرنے کے لیے جمعہ کے دن سورۃ الکہف (باب 18) کی تلاوت کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ جمعہ کا دن اتنا افضل ہے کہ جمعے کے دن جہنم کی آگ نہیں جلائی جاتی جمعے کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کهولے جاتے. ‏

یومِ جمعہ کی فضیلت


دوستو! جمعہ کا دن, اللہ کی طرف سے ایک خاص عنایت ہے, جس سے پورے ہفتے میں کی گئی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ملتا ہے, کتنا کریم, کتنا غفور, و رحیم ہے ہمارا رب جو ہمیں موقع دیتا ہے, آج آو میری طرف نہا دھو کر اچھے اچھے کپڑے پہن کر, اور مانگو رحمتیں, بخشیں, رزق, صحت اور غرض کہ آج رحمتیں بانٹی جانی ہیں, آج جی بھر کے مانگو, آج جھولیاں بھر لو, اللہ کی رحمت جوش میں  ہے, اس لیے آج سج سنور کے اپنے رب کے سامنے پیش ہو جاو, اور مانگو, اے اللہ جمعہ کے دن کو ہمارے لیے باعث رحمت, کرم, اور فضل کا دن کرکے ہماری غلطیاں معاف فرما دے, صحت کاملا عطا فرما دے, ہمارے رزق میں اضافہ فرما کر قرض سے نجات عطا فرما دے, اور جن بچے بچیوں کے رشتے درکار ہیں, اور کوئی بندوبست نہیں ہے, ان کے لیے اپنی بارگاہ عالی شان سے اچھے رشتے عطا فرما دے, راہ راست عطا فرما دے, ہمارے ملک پاکستان پہ اپنا خصوصی کر م فرما۔۔امین یا ربّ الالعالمین۔

Post a Comment

1 Comments

Leave Your Comments!